Home تازہ ترین عماد، عامر کے بعد کرکٹر محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عماد، عامر کے بعد کرکٹر محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Share
Share

لاہور:پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد آج ایک اور کرکٹر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ میں نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ کرلیا، سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کھیل کو سپورٹ کرتا رہوں گا جس نے مجھے سب کچھ دیا۔

بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بولر نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

واضح رہے گزشتہ تین روز کے دوران یہ قومی کرکٹر کا عالمی کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا اعلان ہے، محمد عرفان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...