Home sticky post 5 این اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی بھی روکنے کا حکم

این اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی بھی روکنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔

علی بخاری اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو علی بخاری کی پیٹیشن کی حد تک کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل این اے 46 کی حد تک کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ الیکشن ٹربیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔ حلقہ این اے 48 سے راجہ خرم شہزاد نواز کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے علی بخاری نے چیلنج کر رکھا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کارروائی سے روک دیا تھا۔

خیال رہے کہ این اے 47 سے طارق فضل چوہدری ایم این اے بنے۔ ان کی کامیابی کو شعیب شاہین نے چیلنج کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کےلئے آج چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...

غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لئے بہت بڑی شکست ہو گی،نیتن یاہو

تل ابیب:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہونے کہا ہے کہ ہم اس جنگ...