Home highlight قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی تحریک انصاف کے ارکان مستعفی

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی تحریک انصاف کے ارکان مستعفی

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مسعفی ہو رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا۔

سینیٹر اعظم خان سواتی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے، انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیاں چھوڑ دیں۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کابینہ کمیٹی، اقتصادی امور، صحت، قانون و انصاف اور رولز اینڈ پروسیجر کمیٹی چھوڑ دی۔

سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفا دیا، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمیٹیاں بے سود ہو چکی ہیں، استعفا اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا، جو چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...