Home Uncategorized سرجری کے بعد علیزے شاہ وقت سے پہلے ہی پکی عمر کی نظر آنے لگی ہیں،نازش جہانگیر

سرجری کے بعد علیزے شاہ وقت سے پہلے ہی پکی عمر کی نظر آنے لگی ہیں،نازش جہانگیر

Share
Share

کراچی: اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکارہ علیزے شاہ نے جب سے سرجری کروائی ہے وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگنے لگی ہیں جبکہ میں قدرتی طور پر ہی اتنی پیاری اور خوبصورت ہوں کہ کسی سرجری کی ضرورت نہیں۔

حال ہی میں خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کے مسائل سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔

شوبز انڈسٹری میں فیشل سرجری کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے میزبان نے نازش سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی سرجری کروائی ہے؟

جس پر اداکارہ نے اپنی نین نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قدرتی طور پر ہی اتنی پیاری اور خوبصورت ہیں کہ انہیں کسی سرجری کی ضرورت نہیں۔

ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کی سرجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد علیزے شاہ کی معصومیت ختم ہو گئی ہے اور اب وہ وقت سے پہلے ہی پکی عمر کی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں کئی کلو وزن کم کر کے بھی دیکھنے والوں کو حیران کر دیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی سرجری کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...