Home sticky post 5 تنظیمات اہل سنت پاکستان اور حکوت کے درمیان مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق

تنظیمات اہل سنت پاکستان اور حکوت کے درمیان مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:تنظیمات اہلِ سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔

مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے کا فیصلہ اور آئندہ کسی مسجد کو سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس بھی فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح بے گناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر اتفاق ہوگیا، تنظیمات اہلسنت بے گناہ افراد کی فہرست مہیا کریں گی۔

تنظیمات اہل سنت ملک میں امن و امان کی فضاء ہموار کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی، مذہبی اور قومی مسائل پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...