Home sticky post 4 اے آئی ٹیکنالوجی نے رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ مقدس مقامات کی زیارت کروادی

اے آئی ٹیکنالوجی نے رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ مقدس مقامات کی زیارت کروادی

Share
Share

ریاض:اے آئی ٹیکنالوجی نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ مقدس مقامات زیارت کروادی۔

سعودی فٹبال کلب النصر کے معروف فٹبالر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے سعودی عرب کی انتہائی مقدس مقام کی زیارت کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ زیارت کرتے دکھایا گیا ہے جس پر کئی صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ کچھ نے تصویر کو حقیقت کے قریب تر قرار دیا ہے۔

یہ تصاویر النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کے بیان کے بعد وائرل ہوئی ہیں جس میں انکا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔

ولید عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے متعلق رونالڈو سے بات کی تھی اور انہیں اس میں دلچسپی تھی۔ ایک مرتبہ انہوں نے گول کر کے میدان میں سجدہ کیا۔ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو تمام کھلاڑیوں نے ہم آواز ہوکر (اللہ اکبر) کا نعرہ لگایا۔ وہ جب بھی اذان سنتے ہیں تو کوچ سے ٹریننگ روکنے کا کہتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...