Home Uncategorized سوڈان کے بازار میں فضائی حملہ،23 افراد ہلاک

سوڈان کے بازار میں فضائی حملہ،23 افراد ہلاک

Share
Share

خرطوم: خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہے اور مبینہ طور پر حکومتی فوج نے اسے نشانہ بنانا چاہا تھا۔

سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں سیاسی بحران کے دوران فوج اور نیم فوجی دستے کے درمیان شروع ہونے والی طاقت اور اختیار کی جنگ طول پکڑ گئی ہے۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں نہتے شہریوں کی ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...