Home Uncategorized جامعہ الازہر کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل آ گیا

جامعہ الازہر کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل آ گیا

Share
Share

قاہرہ:مصر کی معروف اسلامی درسگاہ الازہر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق جامعہ الازہر کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل اور تخریب کاری صہیونیوں اور ان کے حامیوں کے چہرے پر نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔

مزید کہا گیا کہ مغربی میڈیا کی متعصبانہ کوریج نے ان کی آزادی اظہار اور تحفظ انسانی حقوق کے دعوے بےنقاب کر دیے۔

جامعہ الازہر نے کہا کہ تاریخ فلسطینیوں کی حمایت میں تاخیر اور چشم پوشی کرنے والوں پر ہرگز رحم نہیں کرے گی۔ فلسطینی عوام کا جذبہ حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جامعہ الازہر نے کہا اسلامی ممالک کی حکومتیں صہیونی ریاست کیلے متحد مغرب کے خلاف اپنی صفیں مضبوط کریں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...