Home highlight البانیا کا ویٹی کن کی طرز پر ’صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان

البانیا کا ویٹی کن کی طرز پر ’صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان

Share
Share

البانیا نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر خودمختار ’صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ایدی راما نے کہا کہ اگر یہ ریاست بنادی جاتی ہے تو یہ صوفی نظام کے لیے قائم کی جانے والی بستی دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگی، اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی لیکن وہاں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، کوئی پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کرے گی۔

مقدس مقام کے ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسا مقام و مرتبہ دینے کی متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامتی ریاست بغیر کسی دیوار، پولیس، فوج ، ٹیکس یا دیگر خصوصیات کے بغیرہوگی، وہ ایک ہیڈکوارٹر، ایک روحانی ریاست ہوگی۔

تیرہویں صدی عیسوی میں سلطنت عثمانیہ میں صوفی ازم کی شناخت کے ساتھ قائم ہونے والے بیکتاشی نظام کا ہیڈ کوارٹرز البانیا میں 1929 سے موجود ہے جب کہ نو تشکیل شدہ ترک جمہوریہ میں کمال اتاترک نے اس پر عمل کرنے سے روک دیا تھا۔

البانیا کے وزیراعظم نے گزشتہ سال کہا تھا کہ البانیا نے ملک کے دارالحکومت کے مشرقی حصے میں بیکتاشی فرقے کے لیے روحانی مرکز کے طور پر ریاست بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بیکتاشی فرقے کو ماننے والے کوسوو اور شمالی مقدونیہ کے ساتھ ساتھ البانیا میں بھی پائے جاتے ہیں جب کہ البانیہ کی تقریباً 10 فیصد آبادی بیکتاشی ہے۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...