Home نیوز پاکستان ‎عید الفطر پر پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

‎عید الفطر پر پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

Share
Share

لاہور: عید الفطر کے دنوں میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر پر طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ 10 تا 15اپریل وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں جب کہ 10 تا 15 اپریل مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں۔

12اپریل سے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بھی تیز بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

پیش گوئی میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ شہری عید الفطر کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی تازہ صورت حال ضرور جان لیں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے ضروری سامان ساتھ رکھیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے نے ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی صورت میں سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس حوالے سے کمشنرز، ڈی سیز اور محکمہ آبپاشی کو بھی موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Share
Related Articles

قبائلی اضلاع میں آپریشن کی مخالفت پر کے پی حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر، کورکمانڈرکو بلانے کا عندیہ

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن...

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں سال مجموعی تعداد 68 ہو گئی

کراچی:ملک میں سال کے اختتام پر بھی پولیو کیس سامنے آگیا۔ کراچی...

صدر مملکت کی 6 بینکوں کو فراڈ متاثرین کو رقم واپس کرنےکی ہدایت

اسلام آباد:صدر آصف زرداری کی جانب سے بینک فراڈ کے 31 متاثرین...

وزیراعظم کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور...