Home #ٹرینڈ علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی گورنر ہاوٴس میں حلف برداری کو چیلنج کر دیا

علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی گورنر ہاوٴس میں حلف برداری کو چیلنج کر دیا

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی گورنر ہاوٴس میں حلف برداری کو چیلنج کر دیا۔
علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی نے ارکان کی گورنر ہاوٴس میں حلف برداری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے ممبران سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشان دہی پر سپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا، ایسے میں گورنر ہاوٴس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 65 ارکان اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاوٴس میں لینے کا کہتا ہے، آرٹیکل 255(2) میں impracticality (ناقابل عمل/ناممکن) لفظ لکھا ہے۔
درخواست کے مطابق چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255(2) کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں، انتظامی طور پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے، وزیراعلیٰ، سپیکر صوبائی اسمبلی انکار کریں تو پھر چیف جسٹس کسی کو نامزد کرے گا، ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کیلئے نامزد کر دیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اسمبلی اجلاس طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...