Home Uncategorized علی خان کا اداکارہ کاجول کے ساتھ رومانوی مناظر شوٹ کروانے پر ردعمل آ گیا

علی خان کا اداکارہ کاجول کے ساتھ رومانوی مناظر شوٹ کروانے پر ردعمل آ گیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکار علی خان نے بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ کاجول کے ساتھ بھارتی ویب سیریز میں رومانوی مناظر شوٹ کروانے پر خاموشی توڑ دی ۔اداکار نے کہا کہ ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت اداکاروں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر سکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں۔

کاجول اور علی خان کی ویب سیریز دی ٹرائل رواں برس 14 جولائی کو بھارت میں آن لائن ریلیز کی گئی، سیریز میں بوس و کنار کے مناظر سے متعلق علی خان اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں تذکرہ کرچکے ہیں۔

علی خان نے کہا کہ انہوں نے یہ مناظر ہوٹل میں شوٹ کروائے تھے اور اس وقت اجے دیوگن شوٹنگ سیٹ پر موجود نہیں تھے۔

اب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار کاجول کے ساتھ اس قسم کے سین شوٹ کروائے، میں نے اور کاجول نے شوٹنگ کے دوران 48 دن ایک ساتھ گزارے، ہماری شوٹنگ 54 دن میں ختم ہونی تھی جسے 48 دنوں میں مکمل کیا گیا اور بوس و کنار کے مناظر کو آخری دن ریکارڈ کیا گیا۔

علی خان کے مطابق رومانوی مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے پر بھروسہ کریں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں۔

اداکار نے کہا کہ ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت اداکاروں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر سکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کاجول کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ویب سیریز کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جب کہ مجھے بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے 29 سالہ فلمی کیرئیر میں کاجول نے پہلی بار آن سکرین بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے۔

خیال رہے کہ سین وائرل ہوا تو انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستانی مداحوں نے علی خان پر بھی سخت تنقید کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...