Home تازہ ترین ایران کے تمام زمینی بارڈر کھلے ہیں، غیر ملکیوں کا انخلا جاری،ایرانی حکام

ایران کے تمام زمینی بارڈر کھلے ہیں، غیر ملکیوں کا انخلا جاری،ایرانی حکام

Share
Share

تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران نے ملک کی تمام زمینی سرحدیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ٹرانزٹ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جواد ہدایتی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ملک کی تمام سرحدیں مسافروں اور مال بردار ٹرانسپورٹ کے لیے کھلی اور "معمول کے مطابق فعال” ہیں۔

جاری کشیدگی اور فضائی سرگرمیوں کی معطلی کے باعث حالیہ دنوں میں پاکستان، چین اور جنوبی کوریا کے شہریوں نے ایران سے انخلا ءکے لیے زمینی راستوں کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔ فضائی سفر کی بندش نے زمینی گزرگاہوں کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

جواد ہدایتی نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران میں داخل ہونے والوں کی آمدورفت میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کے جاری حملوں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی غیر معمولی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مستعد ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...