Home Uncategorized سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک

سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک

Share
Share

کراچی:سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران تفتشی افسر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں۔

سوشل میڈیا پرجھوٹی مہم چلانے کے خلاف اداکارہ مہوش حیات اوررابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے انکوائری افسر کا کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات نے چہرے کی شناخت کے لیے درخواست دی تھی، اداکارہ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا چہرہ انکا نہیں، مہوش حیات کی درخواست پرویڈیو اسلام آباد لیبارٹری بھیجی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے رپورٹ کب تک آجائیگی جس پر ایف آئی اے کے انکوائری افسر نے عدالت سے 4 ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبری خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں ، عدالت نےدرخواستوں کی سماعت چار ہفتوں کیلیے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...