Home #ٹرینڈ اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے افسر کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو

اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے افسر کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو

Share
Share

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے افسر نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے افسر نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کے لئے ہوتا ہے۔

پولیس افسر کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔

اس پر پولیس افسر نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔

Share
Related Articles

ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملوں کے دعوے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی...

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فراڈ کی تحقیقات، بھارتی آئی ٹی کمپنی بھی تحقیقات کی زد میں

ایچ ون بی اور PERM ویزا پروگرامز سے متعلق تحقیقات کا آغاز...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...