Home تازہ ترین حج کیٹرنگ کمپنی “بھارت ایشیا” سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار

حج کیٹرنگ کمپنی “بھارت ایشیا” سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار

Share
Share

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس پیغام کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے جس میں حج کے دوران کھانے پینے کے انتظامات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے وضاحت کی کہ کیٹرنگ کمپنی “بھارت ایشیا” کے خلاف لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی وزارت تجارت کے ریکارڈ کے مطابق یہ کمپنی سعودی شہری فاطمہ محمد عطیان الکعبی کی ملکیت ہے، جبکہ اس کے نگران عادل بن سہیم بن علی الکعبی بھی سعودی شہری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کمپنی کا نام “بھارت ایشیا” کا مطلب عربی میں “ایشیا کے مصالحے” ہے اور صرف نام کی بنیاد پر قیاس آرائیاں کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کمپنی گزشتہ بارہ برسوں سے پاکستانی حجاج کرام کو 40 روزہ قیام کے دوران روزانہ تین وقت کھانے فراہم کر رہی ہے، جو مکمل طور پر پاکستانی ذوق کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں۔ حجاج کی جانب سے 99.4 فیصد اطمینان کا اظہار اس معیار کی تصدیق کرتا ہے۔

عمر بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں کیونکہ اس قسم کی غلط معلومات حج مشن کی کاوشوں کو متاثر کرتی ہیں اور حجاج کرام کی خدمت کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

Share
Related Articles

پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا،بھارتی آبی جارحیت پر بلاول بھٹو کا دو ٹوک موقف

واشنگٹن :پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کاواشنگٹن کے...

پاکستان امن کا خواہش مند ، مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

نیویارک:پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر...

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...