Home تازہ ترین حج کیٹرنگ کمپنی "بھارت ایشیا” سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار

حج کیٹرنگ کمپنی "بھارت ایشیا” سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار

Share
Share

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس پیغام کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے جس میں حج کے دوران کھانے پینے کے انتظامات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے وضاحت کی کہ کیٹرنگ کمپنی "بھارت ایشیا” کے خلاف لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی وزارت تجارت کے ریکارڈ کے مطابق یہ کمپنی سعودی شہری فاطمہ محمد عطیان الکعبی کی ملکیت ہے، جبکہ اس کے نگران عادل بن سہیم بن علی الکعبی بھی سعودی شہری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کمپنی کا نام "بھارت ایشیا” کا مطلب عربی میں "ایشیا کے مصالحے” ہے اور صرف نام کی بنیاد پر قیاس آرائیاں کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کمپنی گزشتہ بارہ برسوں سے پاکستانی حجاج کرام کو 40 روزہ قیام کے دوران روزانہ تین وقت کھانے فراہم کر رہی ہے، جو مکمل طور پر پاکستانی ذوق کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں۔ حجاج کی جانب سے 99.4 فیصد اطمینان کا اظہار اس معیار کی تصدیق کرتا ہے۔

عمر بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں کیونکہ اس قسم کی غلط معلومات حج مشن کی کاوشوں کو متاثر کرتی ہیں اور حجاج کرام کی خدمت کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...