Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ ، بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی

بانی پی ٹی آئی کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ ، بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی

Share
Share

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف عمران خان کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ کردیا گیاجبکہ بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں سزا سنائے جانے جانے کے بعد انہیں قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر ٹرسٹ اور القادر یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں لینے کا بھی فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمرہ عدالت سے گرفتار کی گئی بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر کررہے ہیں، جس کے بعد ان کا بائیومیٹرک ہوگا۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کو خواتین بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ سامان سے بھری ایک گاڑی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...