Home سیاست پرویز الٰہی سمیت میں، میری اولاد اور گھر والے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،قیصرہ الٰہی

پرویز الٰہی سمیت میں، میری اولاد اور گھر والے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،قیصرہ الٰہی

Share
Share

گجرات:مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سمیت میں، میری اولاد اور میرے گھر والے سب بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔

پی پی 32 گجرات کی الیکشن مہم کے دوران کنجاہ میں خطاب کرتے ہوئے قیصرہ الٰہی نے کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ اتنی مشکلات کے بعد شاید چوہدری پرویزالٰہی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

قیصرہ الٰہی نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ چوہدری پرویزالٰہی اپنے رشتہ داروں کی باتوں میں آ کر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا ایسے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ کیوں چھوڑ دوں؟ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے پرویزالٰہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں لیکن ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...