Home sticky post 6 برطانوی سائنسدانوں کا حیرت انگیز کارنامہ ،ماحول دوست منفرد گائے تیار کرلی

برطانوی سائنسدانوں کا حیرت انگیز کارنامہ ،ماحول دوست منفرد گائے تیار کرلی

Share
Share

لندن: دنیا کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی سے خطرات لاحق ہیں اور سائنسدان زندگی رکھنے والے اس واحد کرہ ارض کو بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔

دنیا کو بچانے کیلئے سائنسدانوں نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے ماحول دوست منفرد گائے تیار کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سائنسدانوں کے ایک گروپ نے ایسی خاص گائے تیار کی ہے جو گیس کا اخراج نہیں کرتی اور سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ماحول دوست گائے دنیا کو بچانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

اس خاص گائے کو کول گائے (Cool Cow) کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین نے اس گائے کو IVF نامی خصوصی زرخیزی سے تیار کیا ہے، سائنسدانوں نے اس کیلئے ایک خاص تیکنیک کا استعمال کیا اور مادہ ہلڈا گائے کے جینز کو لیبارٹری میں فرٹیلائز کیا۔

سائنسدانوں کے گائے کی افزائش کیلئے آئی وی ایف (IVF) کے اس کامیاب تجربے میں ریوڑ کی اگلی نسل 8 ماہ قبل تیار ہو جاتی ہے، یہ نسل ڈیری انڈسٹری کو اپنے ماحولیاتی خدشات کو کم کرنے میں مدد دے سکے گی۔

پروفیسر رچرڈ ڈیوہرسٹ نے کہا کہ اس خاص گائے کی پیدائش کو ممکنہ طور پر برطانیہ کی ڈیری انڈسٹری کیلئے ایک انتہائی اہم لمحہ قرار دیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...