Home Uncategorized امیشا پٹیل ساتھی فنکارہ سمرت کور کے دفاع میں بول پڑیں

امیشا پٹیل ساتھی فنکارہ سمرت کور کے دفاع میں بول پڑیں

Share
Share

ممبئی: بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل ’غدر2‘ میں اپنی ساتھی فنکارہ سمرت کور کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں۔ امیشا پٹیل نے اپنی ساتھی فنکارہ کے دفاع کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور لوگوں کو سمرت کور کیلئے مثبت باتیں کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سمرت کور کو اپنی پچھلی فلموں کے کچھ نازیبا مناظر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

صارفین مختلف پلیٹ فارم پر اداکارہ کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے ڈائریکٹر سے پوچھ رہے ہیں کہ ایک فیملی فلم میں ایسی بولڈ فنکارہ کو کیوں شامل کیا گیا ہے۔

امیشا پٹیل نے اپنی ساتھی فنکارہ کے دفاع کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور لوگوں کو سمرت کور کیلئے مثبت باتیں کرنے کا مشورہ دے دیا۔
’غدر‘ اداکارہ نے کہا کہ ’بطور ایک لڑکی میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مثبت چیزیں پھیلائیں اور ایک لڑکی کو شرمندہ نہ کریں، ہمیں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے‘۔

2001 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر ’غدر‘ کا سیکوئیل جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے اور اس میں سنی دیول اور امیشا پٹیل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...