Home Uncategorized عمران عباس کی نئی انڈین فلم کی پروموشن کیلئے امیشا پٹیل دبئی جائیں گی

عمران عباس کی نئی انڈین فلم کی پروموشن کیلئے امیشا پٹیل دبئی جائیں گی

Share
Share

دبئی: پاکستانی اداکار عمران عباس کی نئی انڈین فلم کی پروموشن کیلئے بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل دبئی جائیں گی۔

امیشا پٹیل نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ عمران عباس کی نئی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کی پروموشن کیلئے 14 فروری کو دبئی میں پہنچیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران عباس کی نئی فلم محبت کی ایک جادوئی کہانی ہے اور یہ لوگوں کیلئے ویلنٹائن کا ایک تحفہ ثابت ہوگی۔

’جی وے سوہنیا جی‘ کے ساتھ پاکستانی اداکار اپنا انڈین پنجابی ڈیبیو کررہے ہیں اور وہ آٹھ برس بعد انڈیا کی کسی فلم میں کام کررہے ہیں۔

عمران عباس کے مدمقابل بھارتی اداکارہ سیمی چاہل کردار ادا کررہی ہیں اور فلم 16 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...