Home نیوز پاکستان امریکا کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں پر اظہار افسوس

امریکا کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں پر اظہار افسوس

Share
Share

واشنگٹن : امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے خاندان سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کی بات نہیں کرتے، پاکستان میں جمہوری اقدار کا نفاذ، ا?زادی رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہلکار اور دو نجی سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔

Share
Related Articles

عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

کراچی: عوام ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں،...

ملک بھر کے لئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر...

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے،آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس،مارشل لا کے اقدام کی توثیق میں عدلیہ کا بھی کردار ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی...