Home sticky post 5 وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی جانب افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق جاری بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے جس کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔

16 مارچ کی شب پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی اُن فوجی تنصیبات اور دہشت گردوں کے معاون انفراسٹرکچر کو درستگی سے نشانہ بنایا جن میں تکنیکی آلات اور اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر شامل تھے جو معصوم پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال کئے جا رہے تھے۔ حملے کے بعد ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے بھی ماسٹر ٹیرر پراکسی کے جھوٹے دعوے کی مکمل طور پر نفی کرتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اہداف کو انتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔حقائق کی اس غلط رپورٹنگ میں منشیات کی بحالی مرکز کے طور پر پیش کر کے جذبات ابھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اصل مقصد سرحد پار دہشت گردی کی غیر قانونی حمایت کو چھپانا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ذبیح اللہ کا بیان جھوٹا اور گمراہ ہونے کے باعث مسترد کیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...