Home sticky post 4 آبنائے ہرمز میں نیا سمندری راستہ، ایرانی منظوری لازمی قرار

آبنائے ہرمز میں نیا سمندری راستہ، ایرانی منظوری لازمی قرار

Share
Share

آبنائے ہرمز میں ایک نیا حساس سمندری راستہ سامنے آیا ہے، جس کے لیے جہازوں کو ایرانی حکام کی منظوری حاصل کرنا لازمی ہو گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق یہ غیر رسمی میرین ٹریفک کنٹرول نظام کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ٹینکرز نے ایرانی ساحل کے قریب اس محفوظ راستے سے گزر کر اسے اہم علامتی حیثیت دی ہے، نئے راستے کی اہمیت جزیرہ لارک اور قشم جزیرے کے درمیان واضح ہو گئی ہے، جہاں سے گزرنا ہر جہاز کے لیے لازمی ہو جائے گا۔

اس راستے سے گزرنے کے لیے تہران سے سیاسی گرین سگنل کی ضرورت ہو گی، تاکہ جہاز محفوظ طریقے سے راستہ طے کر سکیں۔

بین الاقوامی بیمہ کمپنیاں اور بینک اس نئے نظام اور بڑھتے خطرات سے پریشان ہیں، کیونکہ ایرانی منظوری کے بغیر جہازوں کی نقل و حمل ممکن نہیں۔

مزید برآں بھارت، ترکی اور دیگر کئی ممالک نے ایران سے محفوظ راہداری کی درخواستیں بھی کر دی ہیں، تاکہ خطے میں بحری نقل و حمل کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...