Home Uncategorized امریکہ نے پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کو خوشخبری سنا دی

امریکہ نے پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کو خوشخبری سنا دی

Share
Share

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کے لئے اپوائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کا اعلان کر دیا۔

امریکی سفارتخانے نے نان امیگرینٹ ویزا کے لئے 2024 میں طے شدہ اپوائنٹمنٹس 2023 میں مقرر کرنے کا اعلان کیاہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق 10 ہزار سے زائد پاکستانی درخواست گزاروں کو انٹرویو اپوائنٹمنٹ میں وقت کی تبدیلی کا پیغام موصول ہو جائے گا۔

درخواست گزار اپنی اپوائنٹمنٹ منسوخ کر کے امریکی قونصل خانے کراچی یا اسلام آباد سے خود بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے مزید کہا پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یہ اقدامات امریکہ اور پاکستان کی باہمی شراکت کو اہمیت دیئے جانے کی عکاسی کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...