Home تازہ ترین حجاب کے ساتھ ڈراموں میں واپسی ممکن ہوسکتی ہے،صنم چوہدری

حجاب کے ساتھ ڈراموں میں واپسی ممکن ہوسکتی ہے،صنم چوہدری

Share
Share

کراچی:صنم چوہدری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کے ساتھ ڈراموں میں واپسی ممکن ہوسکتی ہے۔

سابقہ پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے کچھ برس قبل شادی اور روحانی سفر کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
صنم نے گلوکار سومی چوہان سے شادی کی اور اب وہ دو بچوں، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی ماں ہیں، وہ اس وقت اسلامی تعلیمات کی طالبہ ہیں اور انسٹاگرام پر اپنے 2.6 ملین فالورز کے ساتھ قرآن کی خوبصورت آیات اور دینی پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

صنم چوہدری نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔آج صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سوال و جواب کا سیشن کیا، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں گی؟

اس پر صنم چوہدری نے جواب دیا کہ میں واپس آ سکتی ہوں اگر ڈرامہ ایسا ہو جس کا پیغام لوگوں کو اللّٰہ کے قریب کرے اور اگر مجھے اپنی حدود کے اندر کام کرنے دیا جائے مکمل حجاب کے ساتھ۔

مداحوں نے صنم کے اس جواب کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایسی باحجاب اور باکردار واپسی خوش آئند ہوگی، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے مثبت کرداروں کی ضرورت ہے، صنم کی واپسی کا انتظار رہے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...