Home Uncategorized امریکا نے جدید ترین میزائل شکن نظام ‘تھاڈ’ کو اسرائیل میں نصب کردیا

امریکا نے جدید ترین میزائل شکن نظام ‘تھاڈ’ کو اسرائیل میں نصب کردیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا سے دنیا کا جدید ترین میزائل شکن نظام تھاڈ چند روز قبل اسرائیل پہنچے تھے جسے اب نصب کرکے فنکشنل کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ تھاڈ کو اسرائیل میں نصب کردیا گیا اور ہم اسے بہت تیزی سے استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے تھاڈ نظام کے فعال ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا تاہم آزاد ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ تھاڈ کو فعال کردیا گیا ہے اور امریکی فوجی اسے آپریٹ کیا کریں گے۔

قبل ازیں صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ تھاڈ نظام کے ساتھ 100 امریکی فوجیوں کو بھی اسرائیل میں تعینات کیا جائے گا تاکہ اسرائیل ایران اور حزب اللہ کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرسکے۔

یاد رہے کہ امریکا نے میزائل شکن یہ نظام اسرائیل کو دینے کا فیصلہ ایران کے یکم اکتوبر کو 200 سے زائد میزائل حملوں کے بعد دیا ہے۔

ایرانی میزائل حیران کن طور پر دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دیکر کر اسرائیل کے فوجی اڈوں پر گرے تھے جس کے بعد اسرائیل کو تھاڈ نظام کی ضرورت محسوس ہوئی۔

اسرائیل کی جانب سے امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ کی تعیناتی کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...