Home Uncategorized غزہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا پرعزم ہے،صدر جو بائیڈن

غزہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا پرعزم ہے،صدر جو بائیڈن

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا پرعزم ہے اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پرقبضہ نہیں کرنا چاہئیے۔ میرے جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک پر اسرائیل اور حماس دونوں نے اتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طے پانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مسائل پیچیدہ اور مشکل ہیں اور غزہ سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی خلا باقی ہے۔ ہم پیش رفت کررہے ہیں اور رجحان مثبت ہے۔ اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا پرعزم ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بعض اوقات تعاون کم رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں تاہم اس کے لیے اسرائیل کی ریڈ لائنز کا احترام کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...