Home Uncategorized امریکا خطے میں روس، ایران گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا،صدر جوبائیڈن

امریکا خطے میں روس، ایران گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا،صدر جوبائیڈن

Share
Share

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔صدر جوبائیڈننے واضح کیا ہےکہ امریکا خطے میں روس اور ایران گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، امریکا اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر جوبائیڈن سے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ملاقات کی اس دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ غزہ کیخلاف اسرائیلی جارحیت اور اسرائیل پر ایرانی حملے کے بارے میں بات ہوئی۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا عراق سمیت خطے میں امریکا اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، امریکا اسرائیل کی سلامتی اور جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ اگر ایران اسرائیل پر حملے کرنے میں کامیاب رہا تو امریکا جنگ میں شامل ہونے پر مجبور ہو گا، امریکا خطے میں روس اور ایران گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، امریکا اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ریپبلکن کی حمایت سے اسرائیل کیلئے بڑی عسکری اور مالی امداد کی منظور ہو گی، مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور جنگ کو روکنا چاہتے ہیں۔

عراقی وزیر اعطم السودانی نے کہا کہ ہم فوجی تعلقات سے امریکا کے ساتھ مکمل شراکت داری کی طرف جانے کیلئے کام کر رہے ہیں، خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں امریکی اور عراقی خیالات مختلف ہو سکتے ہیں اور ہم بھی جنگ کی توسیع کو روکنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...