Home Uncategorized امریکی اداکار بینجی گریگوری گاڑی میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہارگئے

امریکی اداکار بینجی گریگوری گاڑی میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہارگئے

Share
Share

نیویارک: معروف امریکی کامیڈی سیریز ’ایلف‘ میں بطور چائلڈ اسٹار برائن ٹینر کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بینجی گریگوری 46 برس کی عمر میں چل بسے۔

گریگوری کی بہن نے فیس بک پر بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پارکنگ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

بہن نے لکھا کہ اداکار کسی ضروری کام سے اپنے کتے کے ساتھ گاڑی میں گئے تھے اور وہ وقت پر واپس نہیں آئے۔

اداکار کی بہن کے مطابق گریگوری ذہنی تناؤ، بائی پولر اور انسومنیا کا شکار تھے اور وہ پوری رات جاگتے رہتے تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بینجی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی کیوں موت والے دن درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...