بیجنگ: دنیا کی سب سے بڑی توانائی ذخیرہ کرنے کی فیسیلیٹی، اگلی جنریشن کی سوڈیم آئن بیٹریوں نے چین میں کام شروع کر دیا۔
چین کے ہوبئی صوبے میں 1 لاکھ کلو واٹ آور کا یہ منصوبہ ایک چارج پر 12 ہزار گھروں کو توانائی دینے کی بجلی ذخیرہ کر سکتا ہے۔
یہ فیسیلیٹی ڈیٹینگ ہوبئی سوڈیم آئن نیو انرجی اسٹورج پاور اسٹیشن کا پہلا مرحلہ ہے جو 30 ایکڑ (اندازاً 15 فٹبال پچز) پر پھیلا ہوا ہے۔
سوڈیم آئن بیٹریاں روایتی لیتھیئم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں زیادہ فوائد رکھتی ہیں۔
ان بیٹریوں کو بنانے کے لیے ضروری سوڈیم لیتھیئم کے مقابلے میں 500 گُنا زیادہ پایا جاتا ہے، جبکہ لیتھیئم آئن بیٹریوں سے زیادہ سے زیادہ چارج اور کارکردگی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پروچیکٹ مینیجر سوئی یونگل کا کہنا تھا کہ سوڈیم آئن بیٹریاں بہت محفوظ ہیں اور کام کرتے وقت کم درجہ حرارت رکھتی ہیں۔