Home تازہ ترین خوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن قتل کی مجرم قرار

خوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن قتل کی مجرم قرار

Share
Share

کیلیفورنیا:خوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے امریکی اداکارہ کے مرنے پر بیوٹیشن کو اداکارہ کی موت کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی ایک خاتون جسے ’’بٹ لیڈی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو عدالت نے ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کے قتل کا مجرم قرار دیا۔

55 سالہ لیبی ایڈمے کو بغیر لائسنس کے طبّی عمل کے الزامات میں سزا سنائی گئی۔ استغاثہ کے مطابق 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت24 مارچ کو اُس وقت ہوئی جب ان کے جسم میں غیر قانونی سلیکون انجیکشن لگایا گیا، جس کے باعث ان کی رگوں میں ایمبولزم (خون کے لوتھڑے یا دیگر مواد) پیدا ہوا، جس کے بعد اداکارہ کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق مجرم قرار دی گئی خاتون لیبی ایڈمے اس سے قبل 2019 میں اسی نوعیت کے ایک کیس میں سزا پاچکی ہیں، ایڈمے کی سزا کا حتمی اعلان 5 نومبر کو کیا جائے گا۔

اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو نے مقبول ٹی وی سیریز ’’میریڈ ود چلڈرن‘‘ سے شہرت پائی تھی، وہ 2 بچوں کی ماں تھیں، انہوں نے 1989 میں مشہور میوزک ویڈیو ’’بسٹ آ موو‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...