Home sticky post 3 امریکی ڈاکٹرز نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

امریکی ڈاکٹرز نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

Share
Share

نیویارک:حال ہی میں امریکا میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب کردہ آر ایف کینیڈی جونیئر کو نیشنل ہیلتھ کیئر کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

17,000 سے زیادہ ڈاکٹروں نے امریکی سینیٹرز کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر قومی صحت کی دیکھ بھال کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے پاس محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی قیادت کرنے کی اہلیت کا فقدان ہے۔

ڈاکٹرز شکاگو میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ ہیلتھ کیئر کے ممبر ہیں جو امریکا میں تقریباً 20,000 ڈاکٹروں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کی نمائندگی کرتی ہے۔

کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روب ڈیوڈسن نے خط میں کہا کہ ہم منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو قومی صحت اور انسانی خدمات (ایچ ایچ ایس) کا سیکرٹری مقرر کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 336 ملین امریکیوں کی صحت اور بہبود کا انحصار ایچ ایچ ایس کی قیادت پر ہے جو سائنس، شواہد پر مبنی ادویات کو ترجیح دیتی ہے اور ہمارے صحت عامہ کے نظام کی سالمیت کو مضبوط کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں کینیڈی جونیئر کورونا ویکسینیشن اور دیگر ویکسینز کے مستلزم ہونے پر تنقید کرچکے ہیں۔ کینیڈی پر ویکسینز اور دیگر صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

کینیڈی نے عوامی استعمال میں پانی میں فلورائڈ شامل کرنے کے عمل کو ختم کرنے اور اشیائے خوردونوش میں اضافی اور کیمیائی حفاظتی اجزا کو ہٹانے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی...

بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9...

خواب میں نظر آنے والے نمبر نے خاتون کو لاکھوں روپے کی لاٹری جتوادی

میری لینڈ: میری لینڈکی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک...

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں دھماکا، 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 8 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے...