Home sticky post 3 امریکی خاتون صحافی کوغیرمناسب لباس پہن کروائٹ ہاؤس آنا مہنگا پڑگیا

امریکی خاتون صحافی کوغیرمناسب لباس پہن کروائٹ ہاؤس آنا مہنگا پڑگیا

Share
Share

واشنگٹن:امریکی خاتون صحافی کو بطور وائٹ ہاوٴس کی نمائندہ پہلے دن لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نیٹالی ونٹرز نے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آج ان کا بطور نمائندہ وائٹ ہاوٴس پہلا دن ہے۔
نیٹالی ونٹرز نے جیسے ہی اپنی تصاویر پوسٹ کیں تو اگلے ہی لمحے ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی جس کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی۔
سوشل میڈیا پر امریکی صحافی کو لوگوں نے طعنہ دیا کہ ان میں لباس پہننے اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ہے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ ایسی جگہ پر اس طرح کا لباس مناسب نہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ کیا اچھا لباس نہیں پہن سکتی تھیں، یہ کوئی ہائی اسکول نہیں ہے۔
بعد ازاں نیٹالی ونٹرز نے بھی تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دیا اور لکھا کہ معاف کیجیے گا؟ چند پاگل حاسدین نے یہ کہا کہ انہیں میرا سوئٹر پسند نہیں آیا اور یہ کہانی بن گئی؟ اور آپ نے جواب کے لیے مجھ سے کچھ نہیں پوچھا۔
نیٹالی ونٹرز نے لکھا کہ میں نے مین اسٹریم رپورٹرز سے زیادہ اسٹوریز کی ہیں، جنہیں آپ سب نے سینسر کرنے کی کوشش کی اور غلط معلومات کے ذریعے دبانے کی کوشش کی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...