Home Uncategorized ‎امریکی لڑکی نے سب سے زیادہ سویٹر پہننے کا عالمی ریکارڈ ڈالا

‎امریکی لڑکی نے سب سے زیادہ سویٹر پہننے کا عالمی ریکارڈ ڈالا

Share
Share

‎نیو یارک:امریکی لڑکی نے سب سے زیادہ سویٹر پہننے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

‎گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی صوفیہ ہیڈن نے بیک وقت 45 سویٹر پہن کر اس ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جو اس سے قبل بنا تھا۔

‎ادارے کا کہنا ہے کہ صوفیہ نے ایک ایک کر کے سویٹر پہنے جن کا سائز ایک دوسرے سے مختلف تھا،ان کے لیے ضروری تھا کہ وہ ہر سویٹر کو درست طور پر پہنتے ہوئے کمر تک لائے اور پھر دوسرا سویٹر پہنے، اس دوران اگر کوئی سویٹر پھٹ جاتا تو اس کو گنتی میں شمار نہیں کیا جانا تھا۔

‎اس سے قبل بنائے جانے والے ریکارڈ میں 40 سویٹر پہنے گئے تھے جو ایک 11 برس کے لڑکے تھامس ہوکٹ اوممبو نے 2022 میں بنایا تھا اور ان کا تعلق فرانس سے تھا۔

‎صوفیہ اپنے خاندان میں پہلی فرد نہیں ہیں جنہوں نے عالمی ریکارڈ توڑا ہے ان کی والدہ الیسنڈرا بھی اس وقت کروشیا کی طویل ترین بُنائی کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہیں۔

‎انہوں نے اپنی بیٹی کے ریکارڈ کے حوالے سے بتایا کہ اس کوشش کے لیے اتنی بڑی تعداد اور سائز میں سوئٹرز کو جمع کرنے میں کافی وقت لگا اور ان کو مختلف سٹورز سے خریدا گیا۔

‎صوفیہ کی جانب سے ریکارڈ بنانے کا مظاہرہ ان کی ذاتی لائبریری میں کیا گیا اور کامیابی سے ریکارڈ بنانے کے بعد انہوں نے تمام سویٹر عطیہ کردیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...