Home sticky post 2 امریکا طیارہ حادثہ، ہلاک افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل

امریکا طیارہ حادثہ، ہلاک افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل

Share
Share

واشنگٹن : امریکی مسافر طیارے میں ہلاک مسافروں میں ایک پاکستانی خاتون عسریٰ حسین بھی شامل ہیں۔
عسریٰ حسین کے شوہر حماد رضا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 30 جنوری کی رات 8 بجے کے قریب جیسے ہی طیارہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تو ان کی اہلیہ نے موبائل فون پر انہیں میسج کیا کہ ان کا طیارہ لینڈ کرنے والا ہے۔
حماد نے جوابی پیغامات بھیجے تو وہ وصول نہیں کیے جاسکے جس کا مطلب انہوں نے یہ سمجھا کہ کوئی گڑ بڑ ہوگئی ہے، بدقسمتی سے عسریٰ کا بھی یہ آخری پیغام ثابت ہوا۔
عسری ٰحسین اس امریکی ایئرلائنز کی پرواز 5342 میں سوار تھیں جس سے امریکی فوج کا زیر تربیت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اچانک ٹکراگیا تھا، عسریٰ حسین ریاست کینساس کے شہر ویچیٹا میں کسی کام کے سلسلے میں گئی تھیں اور واپسی پر یہ ناگہانی آفت ٹوٹ پڑی۔
حادثے میں اہلیہ کو کھونے والے حماد رضا کا تعلق امریکا کی ریاست میزوری سے ہے۔
ادھر حادثے کا شکار امریکن ائیرلائنز میں موجود تمام 60 مسافروں اور عملے کے 4 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے، جو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طیارے سے ٹکرایا تھا اس میں موجود 3 اہلکاربھی موت کی آغوش میں چلے گئے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج،باضابطہ گرفتار

راولپنڈی :پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر...

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز...

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...