Home Uncategorized امریکی خاتون نے متنازع پوڈ میں خودکشی کرلی

امریکی خاتون نے متنازع پوڈ میں خودکشی کرلی

Share
Share

جنیوا: امریکی خاتون ’متنازع سُوسائیڈ پوڈ‘ میں جان دے کر اس طریقے سے قصداً جاں دینے والی پہلی فردبن گئیں۔

سارکو نامی اس پوڈ میں جان دینے کا یہ واقعہ سوئٹزر لینڈ میں پیر کے روز پیش آیا، جس کے بعد حکام کی جانب سے خودکشی پر اُکسانے اور مدد کرنے کے الزام میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

64 سالہ خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے تھری ڈی پرنٹڈ پورٹیبل چیمبر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

اس ڈیوائس میں صارف ایک بٹن دباتا ہے جو اس کی زندگی کے خاتمے کے عمل کی شروعات کرتا ہے۔

اس ڈیوائس کے استعمال نے ایک بحث کا آغاز کر دیا ہے جس سے خودکشی کے عمل میں مدد کے حوالے سے اہم قانونی اور اخلاقی تحفظات جنم لے رہے ہیں۔

سوئس حکام نے اس متعلق تصدیق کی کہ یہ سارکو بوڈ سوئس-جرمن سرحد کے قریب مائنسہاؤزن کے علاقے میں استعمال کیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک لا فرم نے اس ڈیوائس کے استعمال کے متعلق اطلاع دی جس سے بعد کی تحقیقات عمل میں آئیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مشین پر ایک پیغام لکھا آتا ہے ’اگر آپ مرنا چاہتے ہیں تو یہ بٹن دبائیں‘۔ بٹن دبانے کے بعد پوڈ میں نائٹروجن گیس بھر جاتی ہے جس کی وجہ سے صارف میں آکسیجن کی سطح خطرناک حد تک کم ہوجاتی ہے اور 10 منٹ کے اندر موت واقع ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں خود جان لینے کے عمل میں معاونت قانونی ہے لیکن فعال یوتھینیزیا ممنوع ہے۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...