Home Uncategorized بیٹے بہو کی علیحدگی کی افواہوں کے درمیان امیتابھ بچن نے شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ دیدیا

بیٹے بہو کی علیحدگی کی افواہوں کے درمیان امیتابھ بچن نے شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ دیدیا

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ میں ‘بِگ بی’ کے نام سے مشہور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ازدواجی زندگی میں محبت بڑھانے کے لیے شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے مشہور زمانہ شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے نئے سیزن کی حالیہ قسط میں مقابلے کے لیے میاں بیوی نے شرکت کی۔

امیتابھ بچن نے مذکورہ جوڑے سے اُن کی محبت کی کہانی سے متعلق سوال کیا جس پر اُنہوں نے بتایا کہ اُن کی شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی لیکن بہت جلد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔

جوڑے نے بتایا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے ایک ساتھ ہیں اور جہاں بھی گھومنے جاتے ہیں وہاں ریلز (مختصر ویڈیو) لازمی بناتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے جوڑے کی بات سُن کر تمام شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ازدواجی زندگی میں رومانس قائم رکھنے کے لیے میاں بیوی دونوں کو چاہیے کہ وہ جہاں بھی گھومنے جائیں وہاں ریلز لازمی بنائیں۔

سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ یہ شادی شدہ جوڑوں کے لیے ایک بہت ہی اچھا آئیڈیا ہے، اس سے اُن کے رشتے میں رومانس برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ اس وقت دیا گیا کہ جب اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کی علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...