Home Uncategorized عامر خان کی تارے کے بعد ستارے زمین پر بنانے کی تیاری

عامر خان کی تارے کے بعد ستارے زمین پر بنانے کی تیاری

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان آج کل دعوتوں میں شریک ہوکر اپنی نئی فلم سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی نئی فلم کا نام ’ستارے زمین پر‘ ہے، عامر خان نے بتایا کہ وہ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی دیکھ رہے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ پچھلی فلم نے آپ کو رلا دیا تھا، یہ فلم آپ کو ہنسا دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تارے زمین پر‘ میں نے درشل کے کردار کی مدد کی تھی لیکن نئی فلم میں اپنے اپنے مسائل سے نبرد آزما 9 افراد میری مدد کریں گے۔

عامر خان نے ایک دوسرے پروجیکٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں سنی دیول شامل ہوں گے اور ان کا پروڈکشن ہاؤس فلم بنا رہا ہے جبکہ پروڈیوسر میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی ہوں گے، فلم کا عنوان ’لاہور‘ ہے اور سنی دیول اس میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ سنی دیول وہ شخص ہیں جنہیں میں پوری زندگی ہی پسند کرتا رہا ہوں، یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی فلم کی پروڈکشن دیکھ رہا ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...