Home Uncategorized امیتابھ بچن نے ایودھیا میں ساڑھے 14 کروڑ کی زمین خرید لی

امیتابھ بچن نے ایودھیا میں ساڑھے 14 کروڑ کی زمین خرید لی

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ایودھیا میں ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت کی زمین خریدی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے لیے یہ پلاٹ حال ہی میں ممبئی میں قائم ڈیولپر دی ہاؤس آف ابھینندن لودھا نے حاصل کیا، گھر کی تعمیر کے مقصد کے لیے حاصل کیا گیا یہ قطعہ اراضی ایودھیا کے دی سرایو کے علاقے میں ایک سیون اسٹار مکسڈ یوزڈ انکلیو ہے۔ دی سرایو مجموعی طور پر 51 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا بلڈر نے دیگر تفصیلات خفیہ رکھی ہیں تاہم رئیل اسٹیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قطعہ اراضی دس ہزار گز کا ہے اور اس کی قیمت ساڑھے 14 کروڑ روپے ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ خبر ایودھیا میں متنازع رام مندر کے افتتاح سے چند روز قبل سامنے آئی ہے۔

خیال رہے متنازع مندر کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری کو کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...