Home نیوز پاکستان شمالی علاقہ جات میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے حوالے سے الرٹ جاری

شمالی علاقہ جات میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے حوالے سے الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر شیری رحمان نے شمالی علاقہ جات میں گلاف (برفانی جھیلوں کے پھٹنے) کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ حکومت کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 4-6 ڈگری زیادہ رہنے کی وجہ سے سیلاب اور گلیشیئل لیک آؤٹبرسٹ فلڈ (برفانی جھیلوں کے پھٹنے) کا خطرہ بڑھ رہا ہے،جس کے پیش نظرگلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کی ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور لوگوں کو چوکس رہنے اور پیشگی احتیاتی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور کمیونٹیز چوکس رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر آنے والے ہفتے کے دوران عید الاضحیٰ کے موقع پر جب چھٹیوں کی وجہ سے شمالی علاقاجات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس پولر ریجن سے باہر کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال گلاف (برفانی جھیلوں کے پھٹنے) کے 30 سے زیادہ واقعات نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا، لہذا سب سے درخواست ہے کہ حفاظت کو ترجیح دیں۔

Share
Related Articles

کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق

کرک: کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10...

حج کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت...

خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز بارے عالمی کانفرنس آج ، ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو...

ملک میں سردی کی شدید لہر،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

اسلام آباد:ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں...