Home sticky post 2 پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون کراچی میں نامعلوم مقام پرچلی گئی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون کراچی میں نامعلوم مقام پرچلی گئی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اچانک گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ سے آن لائن ٹیکسی میں سوارہوکر نامعلوم مقام پرروانہ ہوگئی۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ علی آرکیڈ سے اچانک روانہ ہوگئی۔

امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگھوائی اورٹیکسی میں سوار ہوکرنامعلوم مقام پرروانہ ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی خاتون کہاں گئی ہے۔

امریکی خاتون کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں کوموٹرسائیکل پرآن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ کیاگیا تھا تاہم امریکی خاتون متعلقہ تھانے کی حدود سے کہیں اورچلی گئی جس کا پولیس کوعلم نہیں ہوسکا۔

اس قبل امریکی خاتون کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں امریکی خاتون اونیجا کی جانب سےدعویٰ کیا کہ انھوں نے ندال احمد میمن نامی پاکستانی نوجوان سے بین الااقوامی یوٹاہ نامی ویب سائٹ کے زریعے آن لائن شادی کی تھی۔

امریکی خاتوں کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ یہ جگہ محفوظ بنانا اوراسے ایک گھربنانا ہے، امریکی خاتون نے بتایا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی، پیسہ سب کچھ نہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس پیسہ ہے اوریہاں سب کے پاس پیسہ ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے لیکن ابھی تک ہمارے بچے نہیں ہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مطالبہ ندال احمد میمن نامی نوجوان سےملاقات کرنا ہے، امریکی خاتون کو رہائشی پروجیکٹ کے مکینوں کی جانب سے ناشتا بھی کرایا گیا۔

بعدازاں رہائشی پروجیکٹ کی یونین کی جانب پروجیکٹ کے دروازے میڈیا کے لیے بند کردیے گئے۔

رہائشی پروجکٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کی وجہ سے رہائشی پروجیکٹ کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، لہذا حکومت امریکی خاتون کی واپسی کا جلد ازجلد بندوبست کرے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں...

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی...

چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا، شرح 125 فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن/بیجنگ:ڈونلڈ ٹرمپ کی بے لگام تجارتی جنگ کے جواب میں چین نے...

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...