Home Uncategorized چین میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار پر چاقو بردار شخص کا حملہ،لہولہان کردیا

چین میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار پر چاقو بردار شخص کا حملہ،لہولہان کردیا

Share
Share

بیجنگ: چین کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک ملازم پر حملہ آور نے تیز دھار چاقو کے پے در پے وار کیے اور فرار ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چاقو تھامے ہوئے ہے اور دوسرے شخص کو زمین پر لٹا کر پے در پے وار کر رہا ہے۔

چاقو کے وار سے حملے کا شکار شخص لہولہان ہوجاتا ہے اور زمین پر بے سدھ لیٹ جاتا ہے۔ حملہ آور اسے مردہ سمجھ کر جائے وقوعہ سے بھاگ جاتا ہے جو خود بھی مڈ بھیڑ میں معمولی زخمی ہوگیا تھا۔

بعد ازاں اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ان کے ایک ملازم پر بیجنگ میں چاقو سے حملہ کرکے مارنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخمی ہوئے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ زخمی اہلکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حملہ آور کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اس اہلکار پر بیجنگ کے سفارت خانے سے ایک کلو میٹر کی دور کسی اور مقام پر حملہ کیا گیا تاہم زخمی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کی بمباری میں 1500 سے زائد فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1300 اسرائیل مارے جاچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...