Home Uncategorized امریکا میں180 لاکھ ڈالرز مالیت کی ای-سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

امریکا میں180 لاکھ ڈالرز مالیت کی ای-سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Share
Share

لاس اینجلس: امریکا میں سیکورٹی اہلکاروں نے چین سے 180 لاکھ ڈالرز مالیت کی غیرقانونی ای سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

امریکی میڈیا نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا کہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 3 روزہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ای –سگریٹس مصنوعات کی 41کھیپوں کو ضبط کیا جن کی مالیت مجموعی طور 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچتی ہے۔

غیرقانونی مصنوعات میں سرفہرست برانڈز جیسے Elf Bar بھی شامل ہیں جن پر ایف ڈی اے کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ ایف ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا ان غیر قانونی ای-سگریٹس مصنوعات کو تباہ کردیا جائے گا۔

ایف ڈی اے نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ کئی مصنوعات کو کھلونوں، جوتوں اور دیگر گھریلوں ساز و سامان کے طور پر جان بوجھ کر نشان زد کیا گیا تھا تاکہ کسٹم کی جانچ سے بچا جاسکے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...