Home نیوز پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

Share
Share

جنیوا:اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

انسانی حقوق کونسل کے ترجمان کے مطابق ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے، مذہبی منافرت پر اجلاس ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا۔

قبل از یں گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سويڈش حکومت واقعے کا نوٹس لے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔

یاد کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا، لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔

مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...

تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان...

بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے...

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے...