Home تازہ ترین او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے

او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے

Share
Share

جدہ:او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس آج جدہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔

او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس ان کیمرہ / کلوز سیشن ہوگا جس کے باعث وہ لائیو نشر نہیں کیا جائے گا، اجلاس شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد اراکین کے خطابات کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، اسحاق ڈار کے او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کی ریکارڈنگ پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل غیر معمولی اجلاس فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنے کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تجاویز کے خلاف بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

کانفرنس میں نائب وزیراعظم فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...