Home Uncategorized ‎بھارتی فوجی اہلکار نے خود کوگولی مار کرخودکشی کرلی

‎بھارتی فوجی اہلکار نے خود کوگولی مار کرخودکشی کرلی

Share
Share

‎کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر مامور نیم فوجی دستے کے اہلکار نے اچانک خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیاتاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کے کمرے کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔

‎بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ ایئرپورٹ میں گولی کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو جب تک معاملہ سمجھ ا?تا ہوائی اڈے پر معمولات معطل رہے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

‎ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار گولی چلنے کے مقام پر پہنچے تو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل کو خون میں لت پت پایا جب کہ پاس ہی سرکاری رائفل بھی پڑی تھی۔
‎اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کانسٹیبل نے دم توڑ دیا جس کی کی شناخت ریاست تلنگانہ کے وشنو کے نام سے ہوئی۔ وشنو نے 2022 میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں شمولیت حاصل کی تھی۔

‎پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کے کمرے کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

‎خیال رہے کہ بھارت میں افسران کے ناروا سلوک، پست ہمتی اور ذہنی دباو? کے باعث فوجیوں میں خودکشی کا رجحان عام ہے اور اس ضمن میں کی گئی تحقیقات کو سرد خانے کی نذر کردیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...