Home Uncategorized سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار

سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں لڑکی کو پریشان اور ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک بھارتی شخص کو حراست میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی الشرقیہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو بھارتی شہری کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا اور بہت سمجھانے کے باوجود باز نہیں آ رہا تھا۔

جس پر لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ تفتیش میں الزام درست ثابت ہونے پر بھارتی شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم کے خلاف جرم ثابت کے لیے کافی مواد موجود ہے۔

پولیس کی جانب سے شایت کنندہ خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے جب کہ ملزم کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں انسداد ہراسانی قانون کے تحت اس جرم کی سزا دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ بھارتی شہری کو اس سزا اور جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...