Home Uncategorized ہوا سے تیار کیا جانے والا ہینڈ بیگ،صارفین نے اس کے ممکنہ استعمال پر کئی سوالات اٹھا دئیے

ہوا سے تیار کیا جانے والا ہینڈ بیگ،صارفین نے اس کے ممکنہ استعمال پر کئی سوالات اٹھا دئیے

Share
Share

پیرس: فرانسسی ڈیزائنر کوپرنی نے ناسا کے سِلیکا ایروجیل نینو-مٹیریل سے بیگ بنا دیا۔

خلاء میں غبار کو گرفت میں لینے اور مارس روور پر حفاظتی تہہ کے طور پر استعمال کیا جانے والے اس مواد کو اب فیشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

دنیا پر موجود سب سے کم وزن ٹھوس مواد سے بنایا جانے والا یہ بیگ صرف 33 گرام وزنی ہے۔ یہ وزن چھ اے فور سائز صفحات کے وزن سے تھوڑا زیادہ ہے۔
اگرچہ دیکھنے میں یہ تھوڑا نازک ہے لیکن کوپرنی کے مطابق یہ بیگ صارف کے آئی فون کا وزن باآسانی برداشت کر سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شائع کی جانے والی ایک پوسٹ میں کوپرنی نے نصف شفاف دِکھنے والے بیگ کی تصویر شائع کی اس کو ایئر سوائپ بیگ کا نام دیا۔ پوسٹ کے مطابق یہ بیگ 99 فی صد ہوا اور ایک فی صد شیشے سے بنا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کے ممکنہ استعمال پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس بیگ میں کیا رکھا جاسکتا ہے اور کیا یہ گرنے پر ٹوٹ جاتا ہے۔

تشویش میں مبتلا ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کیا اس کو بیگ کی طرح استعمال بھی کیا جاتا ہے؟

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...